ETV Bharat / state

شوپیاں: 20 گھنٹوں سے محاصرہ جاری - عسکریت پسند

جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے پر فورسز اہلکاروں نے ضلع کے ترکہ وانگام علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی جو ابھی بھی جاری ہے۔

شوپیاں: 20 گھنٹوں سے محاصرہ جاری
شوپیاں: 20 گھنٹوں سے محاصرہ جاری
author img

By

Published : Nov 11, 2020, 7:16 PM IST

فورسز اہلکاروں کو منگل کی درمیانی شب قریب 11 بجے ترکہ وانگام شوپیان میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جسکے بعد فورسز اہلکاروں جن میں فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں نے ضلع شوپیاں کے ترکہ وانگام علاقے کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی شروع کی جو ابھی بھی جاری ہے۔

ترکہ وانگام علاقے میں گزشتہ 20 گھنٹوں سے محاصرہ جاری ہیں۔

شوپیاں: 20 گھنٹوں سے محاصرہ جاری

ذرائع کے مطابق فورسز اہلکاروں کو علاقے میں چار عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ملی ہے جو ابھی بھی اس علاقے میں چھپے ہو سکتے ہیں جن میں ایک ترکہ وانگام کا رہنے والا آصف احمد لون بھی ہے۔

فورسز اہلکاروں نے اس مقامی عسکریت پسند کے والدین کو بلایا اور لاؤڈ اسپیکر پر انہوں نے اپنے بیٹے سے خود سپردگی کرنے کو کہا۔

ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ فورسز اہلکاروں نے ترکہ وانگام علاقے کے کافی حصے کو محاصرے میں لیا ہوا ہے اور پورے علاقے کی تلاشی میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.