ETV Bharat / state

راولپورہ، شوپیاں کا محاصرہ، تلاشی آپریشن جاری - عسکریت پسندوں کی موجودگی

فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں کشمیر پولیس نے مشترکہ طور جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے راولپورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

راولپورہ، شوپیاں کا محاصرہ، تلاشی آپریشن جاری

author img

By

Published : Mar 13, 2021, 11:32 AM IST

فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش شروع کردی ہے۔

وہیں فورسز اہلکاروں نے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آرش گناپورہ علاقے میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ تاہم عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کی وجہ سے وہاں محاصرہ ختم کیا گیا۔

دریں اثناء ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں سکیورٹی فورسز نے نئی بستی علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.