ETV Bharat / state

CASO In Shopian شوپیاں کے دو گاؤں میں سرچ آپریشن - جموں کشمیر پولیس

پہاڑی ضلع شوپیاں کے دو گاؤں ہیند سیتاپور اور درگھڑ علاقہ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔CASO In Shopian

Caso in two villages in shopian
شوپیاں کے دو گاؤں میں سرچ آپریشن
author img

By

Published : Nov 10, 2022, 6:23 PM IST

شوپیاں:جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے دیہاتوں کو جمعرات کی شام کے قریب فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔CASO In Shopian

ذرائع کے مطابق فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس کے اہلکاروں نے ضلع شوپیاں کے ہیند سیتاپور حرمین علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع موصول ہونے کے بعد محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے ۔

وہیں دوسری جانب سکیورٹی فورسز نے درگھڑ گاؤں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا۔ فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے علاقہ کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔دونوں دیہاتوں کو گھیرے میں لیکر سکیورٹی فورسز نے راستوں پر پہرے بٹھا کر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔یہ خبر تحیر کرنے تک دونوں علاقوں میں تلاشی کاروائیاں جاری تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.