شوپیان: ضلع شوپیاں کے کیلر علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں، بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے وادی کے سبھی اضلاع میں آئے روز بی جے پی کے کارکنان کی میٹنگوں کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ضلع شوپیاں جو سب سے زیادہ حساس ضلع قرار دیا جاتا ہے یہاں پر بھی بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے کارکنان کے اجلاس ہوتے رہتے ہیں اور ضلع کے کیلر علاقے میں اسی طرح ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ بھارتی جنتا پارٹی کے ضلع ترجمان شوپیاں اور اننت ناگ ضلع کے انچارج کسان مورچہ جاوید قادری کی قیادت میں بی جے پی کے کئی کارکن اور سینئر لیڈران نے کیلر علاقے میں ایک عوامی جلسہ سے خطاب کیا۔ One day Program Held by BJP in Shopian
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر بی جے پی جنوبی کشمیر انچارج صوفی یوسف، بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر اور دیگر لیڈران مہمان خصوصی تھے۔ اس عوامی جلسہ میں ضلع شوپیان سے منسلک سبھی عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں کارکنان پر زور دیا گیا کہ وہ بی جے پی کو اپنے اپنے علاقوں میں مضبوط کرنے کے لیے کام کریں۔ ساتھ ہی ان پر زور دیا گیا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات کے لیے وہ اپنے اپنے علاقوں میں تیاریاں شروع کر کے بی جے پی امیدواروں کو حلقہ سے بھاری اکثریت سے جیت دلائیں۔