ETV Bharat / state

شوپیاں، اوور لوڈنگ کی پاداش میں مسافر بردار گاڑی بلیک لسٹ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 24, 2023, 3:53 PM IST

اے آر ٹی او شوپیاں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی خاص کر اوور لوڈنگ سے متعلق شکایات کو محکمہ تک پہنچانے کی عوام الناس سے تلقین کی۔

a
a

شوپیاں (جموں کشمیر) : مسافر بردار گاڑیوں کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایات موصول ہونے کے بعد اے آر ٹی او شوپیاں، شکیل احمد، نے ضلع کے مختلف مقامات پر ناکہ چیکنگ کی جس دوران انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لوگوں کو دوران سفر ٹریفک کے اصولوں اور روڈ سیفٹی رولز کی پاسداری کے حوالے سے قوانین سے آگاہ کیا اور کہا کہ ’’یہ مسافروں کا اولین فرض ہے کہ وہ ڈرائیونگ کے وقت ڈرائیوروں کی جانب سے اوور لوڈنگ اور موبائل فون کے استعمال کے خلاف آواز بلند کریں۔‘‘

اے آر ٹی او شوپیان نے مسافر بردار گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو متنبہ کیا کہ وہ محکمہ کی جانب سے کسی بھی کارروائی سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ چیکنگ کے دوران اوور لوڈنگ کے ذریعے مسافروں کی جان خطرے میں ڈالنے پر ایک ٹاٹا سومو (مسافر بردار) گاڑی کو اے آر ٹی او نے بلیک لسٹ کر دیا۔ اے آر ٹی او شوپیاں نے شہریوں پر بھی زور دیا کہ وہ اوور لوڈنگ یا دیگر ٹریفک کی خلاف ورزیوں کی فوری اطلاع محکمہ کو دیں۔ انہوں نے عوام سے کہا: ’’سڑک کی حفاظت اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے میں عوامی تعاون کو اہم سمجھا جاتا ہے۔‘‘ انہوں نے مستقبل میں بھی اس طرح کی کارروائیاں جاری رکھنے کا عندیہ دیا۔

مزید پڑھیں: اسکولی گاڑیوں میں اوورلوڈنگ، ڈی سی سرینگر کی جانب سے ہدایات جاری

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کی کارروائی حادثات کو روکنے اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ٹریفک کے ضابطوں پر سختی سے عمل درآمد کی اہمیت کو واضح کرتی ہے۔ اے آر ٹی او شوپیاں نے متنبہ کیا کہ ٹریفک قوانین کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائی آئندہ بھی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.