شوپیاں: فوج اور عوام کے بیچ بہتر تعلقات قائم کرنے کی غرض سے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع کے سیدھو علاقے میں فوج کی 15 گھڑوال کی جانب سے گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کے لیے میلہ کا اہتمام کیا گیا۔ گجر بکروال میلہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ میلہ میں رنگا رنگ تقاریب کا بھی اہتمام عمل میں لایا گیا۔Gujjar Mela in Shopian
میلہ میں گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد نے گھڑ دوڑ سمیت مختلف ثقافتی و تمددنی پروگرام پیش کیے۔ ساتھ ہی فوج کی جانب سے لوگوں کے لیے طبی کیمپ جبکہ مویشیوں کے لیے ویٹرنری کیمپس کا بھی انعقاد کیا گیا تھا۔ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے دوران گجر اور بکروال طبقہ سے وابستہ درجنوں مرد و زن اور بچوں کو مفت ادویات اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ ساتھ ہی بھیڑ بکریوں، گھوڑوں اور مویشیوں کی بھی اسکریننگ کی گئی۔ Gujjar Mela organized by 15 Garwal in Shopian
میلہ میں دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے گجر بکروال طبقہ کے لوگ جمع ہوئے اور میلہ میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے لیے تفریحی کھیل کود، لوک موسیقی، رقص اور بڑوں کے لیے تفریحی کھیل بھی شامل تھے۔ میلہ میں مختلف اسٹال بھی بھی لگائے گئے تھے۔ میلہ میں کمانڈنگ آفیسر 15 گھروال اشوتوش، چھودری یاسین پسوال جنرل سیکرٹری گجر بکروال کمیونٹی ایسوسی ایشن بھی شریک رہے۔ Horse Race during Gujjar Mela in Shopian
فوج کے زیر اہتمام منعقد کیے گئے میلہ کے آخر میں میلہ کے دوران مختلف پروگرامز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افراد کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔