ضلع سانبہ میں ایک خاتون کو اپنے ننھے بچے کو بے رحمی سے پیٹنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ Woman Beating Toddler Arrested۔ پولیس ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک خاتون کو اپنے ننھے بچے کو بے رحمی سے پیٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ Woman Beating Toddler Ruthlessly in Viral Videoوائرل ویڈیو پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار کی گئی خاتوں کی شناخت بالائی کمیلا پورمنڈل، ضلع سانبہ کے رہنے والے مان سنگھ کی زوجہ پریتی شرما کے طور پر ہوئی ہے۔ Viral Video Shows Woman Beating Toddler۔ پولیس نے خاتون کے خلاف تھانہ پور منڈل میں ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ادھر، سماجی رابطہ گاہوں پر اس ویڈیو کو تیزی سے شیئر کیا جا رہا ہے اور اس خاتون کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی جارہی ہے۔