ETV Bharat / state

شبانہ کرفیو کے بعد آئی بی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

Security arrangements in samba IB سانبہ ضلع میں انٹرنیشنل بارڈر کے متصل علاقوں میں اتوار سے شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے، جبکہ اہلکاروں کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات عمل میں لائے گئے ہیں۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 9, 2024, 12:43 PM IST

شبانہ کرفیو کے بعد آئی بی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
شبانہ کرفیو کے بعد آئی بی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات
شبانہ کرفیو کے بعد آئی بی پر سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں (جموں کشمیر) : یوم جمہوریہ سے قبل اور گہری دھند کے پیش نظر بھارت - پاک بین الاقوامی سرحد (آئی بی) پر سیکورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔ حکومت نے سرحدی علاقے کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ راہگیروں کی جامہ تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ فورسز کی جانب سے لگاتار گشت کیا جا رہا ہے۔ صوبہ جموں کے سرحدی اضلاع - راجوری اور پونچھ میں بڑھتی عسکری کارروائیوں کے پیش نظر فوج اور جموں و کشمیر پولیس نے عسکریت پسندوں کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان میں بیٹھے عسکریت پسندوں کے آقا سردیوں، خاص کر دھند اور اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ حال ہی میں ایل او سی اور پاک بھارت بین الاقوامی سرحد پر دراندازی کی کوششیں کی گئیں جنہیں چوکس سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔‘‘ حکام کا کہنا ہے کہ آئی بی کے نزدیک شبانہ کرفیو نافذ کرنا بھی حفاظتی اقدامات کی ایک کڑی ہے۔

مزید پڑھیں: سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ

واضح رہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں انٹرنیشنل بارڈر (آئی بی) کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کے مشورہ کے بعد لیا گیا تاکہ اہلکار بہتر طریقے سے علاقے کی نگرانی کر سکیں اور انٹرنیشنل بارڈر سرحد پر کسی بھی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنایا جا سکے۔ اتوار کو ضلع مجسٹریٹ سانبہ، ابھیشیک شرما، کی جانب سے جاری کیے گئے ایک حکم میں شبانہ کرفیو کا نفاذ عمل میں لایا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.