ETV Bharat / state

Samba Road Accident سانبہ میں سڑک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت اُنیس زخمی

جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ میں سڑک حادثہ پیش آیا، یہ حادثہ ضلع کے سموترا چھنی علاقے میں ایک بس کے نہر میں گر جانے کی وجہ سے پیش آیا۔ حادثے میچ کم از کم 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ Bus Accident in Samba

سانبہ میں سڑک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت اُنیس زخمی

author img

By

Published : Jun 20, 2023, 12:30 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے ضلع سانبہ کے سموترا چھنی علاقے میں منگل کی صبح ایک سڑک حادثے میں کم سے کم 19 افراد زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سانبہ کے سموترا چھنی علاقے میں منگل کی صبح ایک بس سڑک سے لڑھک کر ایک نہر میں جا گری جس کے نتیجے میں 19 افراد زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور مقامی لوگ فوری طور پر جائے واردات پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں مزدور اور ان کے اہلخانہ شامل ہیں اور یہ سب مزدور کشمیر میں اینٹ بھٹے پر کام کرنے کے لئے جا رہے تھے۔

زخمیوں کو گھگوال ٹراما سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ کچھ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں داخل کرایا گیا ہے۔ تمام مزدور اینٹوں کے بھٹے پر کام کرنے کشمیر جا رہے تھے۔ واضح رہے کہ جموں-پٹھانکوٹ قومی شاہراہ پر سانبہ ضلع کے ٹھنڈی کھوئی علاقے میں پیر کو سڑک حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس حادثے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد راجستھان کے رہنے والے ہیں اور ماں ویشنو دیوی کے درشن کر کے واپس راجستھان جا رہے تھے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تینوں راجستھان کے رہنے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Samba Road Accident: سانبہ میں سڑک حادثہ، چار افراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.