ETV Bharat / state

سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ - ڈی سی سانبہ

Night curfew in IB حکام نے جموں صوبہ کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک کلومیٹر علاقے میں رات نو بجے سے صبح چھ بجے تک کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

night-curfew-imposed-along-international-border-in samba-sector
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 3:50 PM IST

جموں: جموں و کشمیر انتظامیہ نے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (آئی بی) کے ساتھ والے علاقوں میں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ بارڈر سکیورٹی فورسز کے مشورہ کے بعد لیا گیا ہے تاکہ بی ایس ایف کے جوان بہتر طریقے سے علاقے کی نگرانی کرسکے اور سرحد پر کسی بھی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا جاسکے۔
اتوار کے روز ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سانبہ ابھیشیک شرما کی طرف سے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ ہند-پاک سرحدی لائن پر موجود گہرے دھند کی وجہ سے یہ فیصلہ لیا گیا، تاکہ سرحد پار سے دراندازی اور ڈرون کے ذریعے ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے میں مدد ملے۔

Night curfew imposed near international border samba sector
سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیکی علاقوں میں شبانہ کرفیو نافذ

حکم نامے کے مطابق سانبہ ضلع میں آئی بی سے ایک کلومیٹر طویل پٹی میں رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ نے حکم نامے میں مزید کہا کہ بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک کلومیٹر تک کے علاقے میں رات کے وقت 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کوئی بھی شخص یا افراد کا گروہ کوئی نقل و حرکت نہیں کرے گا، اس لیے دفعہ 144 کے تحت آئی بی کے ساتھ رات کا کرفیو نافذ ہوگا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.