جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں فوجی کیمپ سے ایک ورکر کی لاش پُر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق اتوار کی صبح ضلع سانبہ کے بری برہمنہ فوجی کیمپ میں ورکر کی لاش کو کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا ۔معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔متوفی کی شناخت 22سالہ سنیل کمار ساکن پنجات گرداس پور کے بطور ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران معلوم ہوا ہے کہ نوجوان نے مبینہ طور پر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق متوفی فوج کی ملٹری انجینئرنگ سروس پاؤر اسٹیشن میں بطور ورکر تعینات تھا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی ضابطے مکمل کرنے کے بعد نعش فوج کے سپرد کی۔
مزید پڑھیں: Teenage Girl Commit Suicide رامبن میں کمسن لڑکی کی مبینہ طور پر خودکشی
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے۔ نوجوان زندگی کی انمول نعمت کو چھوڑ کر موت کو گلے لگا رہے ہیں۔ جہاں خودکشی کی خبر سنتے ہی ہر ایک انسان غم میں ڈوب جاتا ہے وہیں اس انتہائی اقدام کے وجوہات کا پتہ لگانے میں غیر معمولی دلچسپی بھی لیتا ہے۔ایک رپوٹ کے مطابق ملک میں سالانہ ایک لاکھ 35 ہزار افراد خودکشی کرتے ہیں اور نوجوانوں میں خودکشی کے معاملات میں بھارت پہلے نمبر پر ہے۔ اگرچہ جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر میں خودکشی کے واقعات نا کے برابر دیکھنے کو ملتے تھے لیکن گزشتہ برسوں میں یہاں بھی ان واقعات کا رجحان بڑھ رہا ہے۔