جموں و کشمیر میں جیسے جیسے بارہری ریاستوں میں پھنسے ہوئے مزدور، طلبہ اور دیگر افراد پہنچ رہے ہیں، ٹھیک اسی طرح جموں ڈویزن میں کورونا وائرس مثبت معاملوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
جموں ڈویزن کے سامبا میں منگل کو 4 کورنا مثبت ریوپٹ سامنے آئی جس میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔
خاتون کی کوئی ٹریول ہسٹری بھی نہیں ہے۔ ایسے میں انتظامیہ بہت فکر مند ہے کہ جس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہو یعنی جو اس دوران کہیں باہر نہیں گیا ہو یا اس جیسے کسی شخص کے رابطے میں نہیں آیا ہو اس کی رپورٹ مثبت کیسے آئی۔
جموں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب خواتین سے رابطے میں آئے لوگوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔