ETV Bharat / state

سانبہ میں تین منشیات فروش گرفتار - سانبہ منشیت فروش گرفتار

صوبہ جموں کے سانبہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے تین منشیات فروشوں کو منشیات، نقدی اور اسلحہ سمیت گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سانبہ میں تین منشیات فروش گرفتار
سانبہ میں تین منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 6:02 PM IST

سانبہ (جموں کشمیر) : سانبہ پولیس نے منگل کی صبح سپروال علاقے سے ہیروئن کے تین منشیات سمگلروں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے دیسی ساختہ پستول، ہیروئن اور نقدی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سانبہ پولیس نے گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں کی شناخت عبد الحبیب عرف بیم ساکنہ نانکے، چک بڈھیری، سانبہ۔ بشارت علی عرف بشو ساکنہ بڈیان سپووال اور صابر عرف پلو ساکنہ بڈیان، سپووال، سانبہ کے طور پر کی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق عبدالحبیب کو بسنتر کھڈ کے کنارے اور بشارت اور صابر کو دیویکا کھڈ کے کنارے سے پکڑا گیا ہے اور وہ یہاں نوجوانوں کو منشیات سپلائی کرنے آئے تھے۔ ان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ہیروئن اسمگلر عبدالحبیب عرف بیم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، 16 ہزار روپے مالیت کی ہیروئن اور 7200 روپے نقدی برآمد کی گئی، جبکہ بشارت علی عرف بشو اور محمد صابر کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ صابر عرف پلو سے 7000 روپے مالیت کی ہیروئن اور 2500 روپے نقد برآمد کی گئی ہے۔ بشارت علی عرف بشو اور محمد صابر عرف پلو ہیروئن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہیروئن سمگلر سانبہ اور گرد و نواحی علاقوں کے نوجوانوں کو بالخصوص صبح اور شام کے اوقات میں ہیروئن سپلائی کرتے تھے۔

دو الگ الگ واقعات میں سپوال کی پولیس پارٹی نے پولیس چوکی سپوال کے دائرہ اختیار میں بسنتر کھڈ اور دیوک کھڈ کے قریب گشت کے دوران ان سمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سانبہ نے کہا کہ سانبہ پولیس نے بہت کم وقت میں 83 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ جن کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جبکہ ہیروئن سمگلرز کی جائیداد ضبط کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

پولیس کے مطابق، عبدالحبیب عرف بیم کو پولیس تھانہ سانبہ نے پولیس چوکی سپوال کے ذریعے مقدمہ ایف آئی آر نمبر 17/2024 سیکشن 8/21/22/25/27-A/29 این ڈی پی ایس ایکٹ، 3/25 آرمس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا ہے۔ جبکہ بشارت علی عرف بشو اور محمد صابر عرف پلو کو ایف آئی آر نمبر 18/2024 سیکشن 8/21/22/27-A/29 این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت پولیس اسٹیشن سانبہ میں کیس درج کیا گیا ہے، اس ضمن میں پولیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.