جموں: سیکورٹی فورسز نے صوبہ جموں کے سانبہ ضلع کے بند ٹپ علاقے کے قریب ایک اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا پتہ لگایا۔ اینٹی ٹینک مائن، جو کھیت میں دبی ہوئی پائی گئی تھی، کو بم ڈسپوزل اسکواڈز (بی ڈی ایس) نے ناکارہ بنا دیا۔Anti Tank Mine Defused in Sambaرواں برس لائن آئن کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر کے نزدیک جمون و کشمیر سمیت ریاست پنجاب میں بھی کئی مرتبہ دھماکہ خیز مواد کو ضبط کر لیا گیا۔
قبل ازیں مئی میں پنجاب پولیس نے ترن تارن ضلع کے نوشہرہ پنواں گاؤں سے تقریباً 2.5 کلو گرام وزنی ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز آلہ (IED) برآمد کر لیا تھا، پولیس نے اس ضمن میں دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی تھی۔Bomb Disposal Squad Defused Mine in Samba جنوری کے شروع میں سیکورٹی فورسز نے جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے شندرا علاقے میں 200 سے زیادہ ڈیٹونیٹر برآمد کر کے انہیں تباہ کر دیا تھا۔
دھماکہ خیز مواد کے علاوہ سرحدی علاقوں کے نزدیک جموں و کشمیر پولیس نے رواں ماہ جموں و کشمیر میں سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک اور ڈرون کو اڑتے ہوئے دیکھا تھا، جبکہ رواں برس حفاظتی اہلکاروں نے کئی ڈرونز کو سرحدی علاقوں کے نزديك مار گرایا ہے۔