ETV Bharat / state

Anti Tank Mine Destroyed سانبہ میں سرحد کے نزدیک اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا گیا - بارڈر سکیورٹی فورسز نئ مائن کو ناکارہ بنایا

بارڈر سکیورٹی فورسز نے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک ایک اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا ہے۔

anti-tank-mine-destroyed-by-bsf-in-samba
سانبہ میں سرحد کے نزدیک اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا گیا
author img

By

Published : Jul 23, 2023, 5:13 PM IST

جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے اینٹی ٹینک مائن کو ناکارہ بنایا۔اطلاعات کے مطابق سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بارڈر سکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے جوانوں نے دریا کے کنارے ایک اینٹی ٹیک مائن دیکھی اورفوری طورپر اس بارے میں کنٹرول روم کو آگاہ کیا۔معلوم ہوا ہے کہ بم ناکارہ بنانے والی ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور مائن کو ناکارہ بنا کر ایک بہت بڑے حادثے کو رونما ہونے سے پہلے ہی ٹال دیا۔

مزید پڑھیں: Landmine blast In Poonch پونچھ میں بارودی سرنگ کے دھماکہ میں چرواہا زخمی

بتادیں کہ بارودی سرنگ کے دھماکوں نے گزشتہ چند دہائیوں کے دوران جموں، اور کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور عام شہریوں کی جانیں لی ہیں۔ وہیں ہزاروں لوگ ان دھماکوں کے بعد معذوری کی زندگی گزار رہے ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان نے جموں و کشمیر کے سرحوں پر 1965 اور 1971 کی جنگوں میں ہزاروں بارودی سرنگیں بچھائی تھیں،اگرچہ یہ جنگیں ختم ہو چکی ہیں تاہم یہ بارودی سرنگیں آج بھی زمین کے نیچے دبے ہوئے ہیں اور جب بھی ان سرنگوں پر کوئی بھی قدم رکھتا ہے تو یا تو وہ عمر بھر کیلئے معذور ہو جاتا ہے یا موت کی آغوش میں چلا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 8 دسمبر 2005 کو ہر سال 4 اپریل کو سرنگوں سے متعلق آگاہی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.