ETV Bharat / state

'سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اینٹی ٹینک سرنگ بر آمد' - ایس ایس پی سانبہ

ایس ایس پی سانبہ راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے گلی یارڈ گاؤں میں منگل کے روز بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ کو بر آمد کیا۔

'سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر اینٹی ٹینک سرنگ بر آمد'

author img

By

Published : Jul 13, 2021, 5:03 PM IST

پولیس نے جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد پر منگل کے روز ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ کو بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایس پی سانبہ راجیش کمار نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے گلی یارڈ گاؤں میں منگل کے روز بارڈر سیکورٹی فورسز (بی ایس ایف) اہلکاروں نے ایک زنگ آلود اینٹی ٹینک سرنگ کو بر آمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس سرنگ کو معمول کے اینٹی سرنگ آپریشن کے دوران بر آمد کیا گیا اور ایسا لگتا ہے کہ اس کو مون سون موسم کے دوران وہاں زیر زمین رکھا گیا ہو۔

دریں اثنا سرنگ کو ناکارہ بنانے کے لئے بم ناکارہ بنانے والی ایک ٹیم کو جائے موقع پر طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفعہ 370 کے خاتمے کا مقصد جموں و کشمیر کو لوٹنا: محبوبہ مفتی

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.