جموں: جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں مورٹار شیل پھٹنے سے مقامی نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق جموں کے سانبہ ضلع کے جنگلی علاقے میں دو نوجوانوں نے مورٹار شیل کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی جس دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دونوں شدید طورپر زخمی ہوئے۔ دھماکے کی آوازسنتے ہی آس پاس رہائش پذیر لوگ فوری طورپر جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دیا ۔ متوفی کی شناخت 19سالہ پون سنگھ ولد کلدیپ سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جبکہ زخمی کی پہچان روشن سنگھ ولد کاکا سنگھ کے طور پر کی گئی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
-
#WATCH | J&K: Benam Tosh, SSP Samba says, "An unfortunate incident took place in village Chandli. A man was killed and another was injured after a mortar shell which they found in the forest area exploded. The injured person has been hospitalised and he is stable now. He has been… pic.twitter.com/gxo9G2pgZK
— ANI (@ANI) December 23, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">#WATCH | J&K: Benam Tosh, SSP Samba says, "An unfortunate incident took place in village Chandli. A man was killed and another was injured after a mortar shell which they found in the forest area exploded. The injured person has been hospitalised and he is stable now. He has been… pic.twitter.com/gxo9G2pgZK
— ANI (@ANI) December 23, 2023#WATCH | J&K: Benam Tosh, SSP Samba says, "An unfortunate incident took place in village Chandli. A man was killed and another was injured after a mortar shell which they found in the forest area exploded. The injured person has been hospitalised and he is stable now. He has been… pic.twitter.com/gxo9G2pgZK
— ANI (@ANI) December 23, 2023
یہ بھی پڑھیں:پونچھ میں حراست میں تین عام شہریوں کی موت
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سانبہ بینم توش نے اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ، مورٹار شیل پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بینم توش نے کہا کہ، "چاندلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جنگل کے علاقے سے ملنے والا مورٹار شیل پھٹنے سے ایک شخص ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ زخمی شخص کو جموں کے جی ایم سی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، اور اس کی حالت اب مستحکم ہے۔