ETV Bharat / state

زیر تعمیر پل گرنے سے دو مزدور زخمی - دو مزدور معمولی طور سے زخمی ہو گئے

مزدوروں کی شناخت ملکیت سنگھ 20 سالہ اور گرندر سنگھ 20 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہی ہے۔

زیر تعمیر پل گرنے سے دو مزدور زخمی
زیر تعمیر پل گرنے سے دو مزدور زخمی
author img

By

Published : Jul 14, 2020, 6:21 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی میں ایک زیر تعمیر پل گرنے سے دو مزدور زخمی ہوئے ہیں۔

معاملہ ضلع ریاسی کے ڈگا علاقے کا ہے، جہاں ایک بڑا حادثے ہونے سے بچا۔ علاقے میں ریلوے پل کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ اس پل کے اچانگ گرنے سے دو مزدور معمولی طور سے زخمی ہو گئے۔

انہیں علاج معالجہ کے لیے ریاسی ہسپتال لایا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہوئے مزدوروں کی شناخت ملکیت سنگھ 20 سالہ اور گرندر سنگھ 20 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ پل ادھم پور-سرینگر ریل لنک منصوبہ کے تحت ایک نجی کمپنی کی جانب سے ٹی-12، پی-2 اور ٹی-13، پی-1 ٹنل کے درمیان بنایا جا رہا ہے۔

جب یہ حادثہ پیش آیا اس وقت پل کے نیچے کوئی نہیں تھا۔ یہ دونوں مزدور پاس میں ہی کام کر رہے تھے جس سے انہیں معمولی طور پر چوٹیں آئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.