ETV Bharat / state

ریاسی سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک - ریاسی میں تین افراد ہلاک

ریاسی ضلع کے ماہور علاقے میں جے سی بی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگرا۔حادثہ میں تین افراد پانی میں ڈوب گئے اور بعد ازاں ان کی لاشیں بازیاب کی گئیں۔Road Accident In Reasi

Three killed after Jcb overturn In reasi
ریاسی سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 10, 2023, 3:52 PM IST

جموں: جموں کے ریاسی ضلع کے ماہور علاقے میں گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں تین افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ماہور ریاسی میں جے سی بی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگرا جس کے نتیجے میں تین افراد غرقآب ہوئے۔معلوم ہوا ہے کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور غرقآب ہوئے تینوں کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔

متوفین کی شناخت 23سالہ نتیش کمار ساکن کالاکوٹ راجوری، 27سالہ راجندر کمار ساکن پتنی ٹاپ ادھمپور اور ہوشیار سنگھ ساکن بالمکوٹ ریاسی کے بطور ہوئی ہے۔ سرکاری ذرئع نے بتایا کہ ماہور کے نزدیک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں تین افراد پانی میں ڈوب گئے اور بعد ازاں ان کی لاشیں باز یاب کی گئیں۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
مزید پڑھیں:

زوجیلا سڑک حادثہ میں کرگل کے پانچ افراد ہلاک

واضح رہے کہ جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے زوجیلا پاس پر جمعرات کے روز ایک گاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 5افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی ہے۔ بتادیں کہ پانچ دسمبر کو بھی اسی مقام پر ایک سومو لڑھک جانے سے کیرالہ سے تعلق رکھنے والے 6 سیاح جاں بحق ہوئے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.