گذشتہ روز مغل شاہ راہ پر سفر کرنے کے دوران پولیس انسپکٹر سمیر جلانی کے ساتھ آرمی کے نوجوانوں کی جانب سے کی گئی بدسلوکی پر اگرچہ پولیس تھانہ سورنکوٹ میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے وہیں، دوسری جانب لوگوں نے معاملے کی صحیح جانچ کروا کر سخت قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے۔
بلاک تھنہ منڈی کے سرپنچوں نے اس واقعہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے۔ نائب سرپنچ زبیر احمد شاہ نے کہا کہ ایس ایچ او راجوری سمیر جلانی ایک ایماندار اور قابل افسر ہیں جو کہ لوگوں کی ہر مشکل میں ساتھ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مغل شاہ راہ پر اگرچہ مخصوص لوگوں کو ہی اجاذت دی گی ہے مگر پھر بھی ان لوگوں کو پوشانہ کے مقام پر سخت پریشان کیا جا رہا ہے۔ اس سڑک پر اگر کسی مریض کو لے جاتے ہیں تو آرمی کی طرف سے بلاوجہ تلاشی لینے کے بہانے دو گھنٹے تنگ کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چھ سالہ بچی کی انتظامیہ سے اپیل
سرپنچ و دیگر سماجی کارکنان نے گورنر انتظامیہ سےگزارش کی ہے کہ معاملہ کی جانچ کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے اور آرمی کے اعلی افسران کو ہدایت دی جائے کہ آرمی کے جوان لوگوں کو بلاوجہ تنگ نہ کریں۔