ریاسی: ڈیوٹی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی غرض سے جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے کئی پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں ’’راشٹریہ ایکتا دیوس‘‘ کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریبات کے سلسلہ میں منی میراتھن کا اہتمام کیا گیا۔ Run For Unity Mini Marathon Organised in Reasi
ریاسی پولیس کے زیر اہتمام گران موڑ سے زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی تک ’’رن فار یونٹی‘‘ منی میراتھن کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں بیسیوں نوجوانوں، پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ میراتھن زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی میں اختتام پذیر ہوئی جہاں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ریاسی ایس امیت گپتا نے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے قوم کی یکجہتی اور سالمیت میں شہداء کے کردار اور خدمات پر روشنی ڈالی۔ Mini Marathon in Reasi
اس موقعے پر منعقدہ تقریب کے دران مرد اور خواتین کیٹیگریز میں اول، دوم اور سوم آنے والوں کو نقد انعامات اور اسانید سے نوازا گیا۔ شرکاء میں بھی اشک شوئی کے انعامات تقسیم کیے گئے۔
- مزید پڑھیں: فوج کی جانب سے 'کشمیر پریمیئر لیگ' کا انعقاد