ETV Bharat / state

ریاسی: پتھر گرنے سے گاڑی کو شدید نقصان، مسافرین معجزاتی طور بچ نکلے - تودے گر آنے

خراب موسم کے دوران ضلع ریاستی میں ایک مسافر گاڑی پر پتھر گر آیا، تاہم گاڑی میں سوار سبھی افراد چند لمحے قبل گاڑی سے اتر گئے تھے جس وجہ سے وہ معجزاتی طور بچ نکلے۔

ریاسی: گاڑی میں سوار مسافرین معجزاتی طور بچ نکلے

author img

By

Published : Mar 9, 2021, 12:26 PM IST

ضلع ریاسی کے سب ڈویژن مہور کے بگہ انگرالہ سڑک پر سفر کے دوران شدید بارش کے نتیجے میں ڈرائیور نے گاڑی کو کنارے پارک کر دیا۔

ڈرائیور سمیت گاڑی میں سوار سبھی مسافر گاڑی سے اترے کہ اچانک چٹان کھسکنے کے نتیجے میں ایک بڑا پتھر گاڑی پر آ گرا۔ جس کے سبب گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

گاڑی میں سوار سبھی افراد اور راہگیروں نے مسافرین کے معجزاتی طور بچ نکلنے پر انہتائی مسرت کا اظہار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر پہاڑی علاقہ ہونے کے سبب خراب موسم کے دوران چٹانیں کھسکنے، تودے گر آنے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ جموں - سرینگر قومی شاہراہ پر اس طرح کے واقعات میں اب تک کئی افراد کی جانیں تلف ہو چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.