ETV Bharat / state

ریاسی: ڈی ڈی سی وائس چیئرپرسن کا فیصلہ قرعہ اندازی سے - آزاد امیدوار

ضلع ریاسی میں ضلع ترقیاتی کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن و وائس چیئرپرسن کی نشستوں کے لیے بدھ کو ووٹنگ ہوئی جس میں بھاجپا کے امیدوار نے چیئرپرسن جبکہ آزاد امیدوار نے وائس چیئرپرسن کی سیٹ اپنے نام کی۔

ریاسی: ڈی ڈی ڈی وائس چیئرپرسن کا فیصلہ قرعہ اندازی سے

author img

By

Published : Feb 10, 2021, 5:33 PM IST

ضلع ریاسی میں بدھ کو ڈی ڈی سی چیئرپرسن انتخابات عمل میں لائے گئے۔ بھاجپا نے سرف سنگھ ناگ اور نیشنل کانفرس نے بابو جگجیون لال کو چیئرپرسن عہدے کے لیے نامزد کیا تھا۔

وائس چیئرپرسن کے لیے بھاجپا نے عبدالرشید کو مینڈیٹ دیا تھا جبکہ ان کے مد مقابل آزاد امیدوار ایڈوکیٹ ساجرہ قادر میدان میں تھیں۔

چیئرپرسن نشست حاصل کرنے والے سرف سنگھ ناگ نے 9 ووٹ لے کر جیت درج کی۔ وہیں نیشنل کانفرنس نے 5 ووٹ حاصل کئے۔

مزید پڑھیں : جموں و کشمیر میں آئندہ 10 دنوں تک موسم خشک رہنے کا امکان

وائس چیئرپرسن نشست کے لیے آزاد امیدوار ساجرہ قادر اور بھاجپا کے عبدالرشید کو سات سات ووٹ حاصل ہوئے۔ دونوں امیدواروں کو برابر ووٹ حاصل ہونے پر وائس چیئرپرسن نشست کا فیصلہ قرعہ اندازی سے کیا گیا جس میں ساجرہ قادر کامیاب ہوئیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.