جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے درماڑی علاقے میں لوگوں نے جموں و کشمیر بینک کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بینک کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے انہیں بہت مشکلات کا سامنا ہے۔
لوگوں نے کہا 'جب بھی وہ پسے جمع یا پھر نکلوانے کے لیے بینک میں آتے ہیں تو انہیں گھنٹوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے'۔
مقامی عوام نے ایک احتجاجی مارچ نکالا۔ اس دوران کووڈ-19 کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی بھی ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
اب 18 برس سے اوپر کے ہر شخص کے لیے کورونا ویکسین دستیاب ہوگی
اس سے پہلے بھی کئی اضلاع سے خبریں آئی ہیں، جن میں یہ دیکھا گیا ہے کہ جے کے بینک کی کئی برانچز کے سامنے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ قطاروں میں کھڑے رہتے ہیں۔