مہور مارکیٹ کی سڑک پر بابجا پانی بھرا ہونے کی وجہ سے لوگوں کا چلنا دوبھر ہوجاتا ہے نیز سواریوں کو بھی اس سڑک سے گزرنے میں پریشانیاں ہوتی ہیں۔
ٹرانسپورٹ ایجنٹ جاوید میر نے ای ٹی وی کو بتایا کہ جب بھی بارش ہوتی ہے ڈرائیور پیشہ سے وابستہ لوگ اور عوام کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
سڑکوں پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے نیز نالیاں بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی جمع ہوجاتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بتایا اگرچہ یہ روڈ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی سامنے ہے پھر بھی اس سڑک کی مرمت نہیں کی جارہی ہے۔ لوگوں کا مطالبہ ہے کہ جلد از جلد اس سڑک کی مرمت کی جائے تاکہ لوگوں کو آنے جانے میں آسانی ہو۔