ریاسی: صوبہ جموں کے ریاسی ضلع میں محکمہ مال، مائننگ اینڈ جیالوجی اور ضلع پولیس نے مشترکہ طور کارروائی عمل میں لاتے ہوئے سب ڈویژن مہور اور چسانہ کا اچانک معائنہ کرکے غیر قانونی طور کان کنی میں استعمال میں لائی جا رہی گاڑیوں، جے سی بی کو ضبط کر لیا۔ Illegal Excavation in Reasi Several Vehicles seized حکام نے بتایا کہ غیر قانونی کان کنی سے متعلق موصول ہوئی خفیہ اطلاع کے بعد چھاپہ مارا گیا۔
حکام نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ منرل آفیسر، محکمہ مال اور پولیس کے اعلیٰ افسران کارروائی میں شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی گاڑیوں کو پولیس کے سپرد کر دیا گیا، وہیں اس ضمن میں معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکم نے عوام سے غیر قانونی کان کنی سے پرہیز کرنے کی تلقین کی ہے۔
- مزید پڑھیں: زمین کی غیر قانونی کھدائی پر چھ افراد گرفتار