مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کے کٹرا میں پولیس نے سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف کیا ہے۔ وہیں اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ 'سمگلروں کے جموں سے دہلی اور گوہاٹی تک لنک ہیں۔'
دراصل کٹرا پولیس نے گذشتہ رات ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دو افراد کو سونے کے ساتھ گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کی نشاندہی پر دو مزید افراد کو ڈیڑھ کلو سونے کے بسکٹ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
ادھم پور کے ڈی آئی جی سوجیت کمار سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ 'ایس ایس پی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کٹڈا میں سونے کی اسمگلنگ میں کچھ لوگ ملوث ہیں اور سونا کٹڈا پہنچا رہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: 'مولانا شوکت شاہ قتل کیس: ملزمین کو بری کرنے کی خبریں بے بنیاد'
انہوں نے بتایا کہ 'معاملے کی اطلاع پر فوری طور پر ایک ٹیم تشکیل دی گئی اور پولیس نے چار افراد کو سونا سمیت پکڑنے میں کامیابی حاصل کی۔
واضح رہے کہ 'چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔'