ETV Bharat / state

Villagers Protest in Mangit رامبن میں پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

سب ڈویژن بانہال کے منگت علاقے کی رابطہ سڑک گذشتہ 25 دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ Protest In Ramban

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Jan 30, 2023, 7:46 AM IST

رامبن میں پی ایم جی ایس وائی کے خلاف احتجاج

رامبن: جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے سب ڈویژن بانہال کے منگت علاقے کی رابطہ سڑک پچھلے 25 دنوں سے بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس سلسلے میں منگت علاقے کے سماجی کارکن ریاض گل کی قیادت میں پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) کے خلاف احتجاج کیا گیا اور محکمہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی بھی کی گئی۔ لوگوں نے انتظامیہ پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بانہال منگت کی رابطہ سڑک سے برف نہ اٹھانے کی وجہ سے گذشتہ 25 دنوں سے بند پڑی ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سڑک کے بند ہونے کی وجہ سے علاقے میں راشن، ادویات و دیگر ضروری چیزوں کی کمی درپیش آرہی ہے۔ اگر چہ انتظامیہ یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ سڑک سے برف کو اٹھانے کا کام چل رہا ہے لیکن لوگوں کا الزام ہے کہ وہ بالکل نا کے برابر ہے۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مشینوں کو صرف فوٹو کھنچوانے کے لیے سڑک پر لایا جاتا ہے۔

انگت علاقے کے مقامی لوگوں نے محکمہ صحت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ سی میں ملازمین کے نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو ہر مہینے لگنے والی ویکسین 17 تاریخ کو لگائی جاتی ہے۔ ملازمین نہ ہونے کی وجہ سے پی ایچ سی منگت میں بچوں کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔اس کے ساتھ پنچائیت منگت کے گاؤں کڑجی میں ایک ہیلتھ اینڈ ویلنس سب سینٹر موجود ہے وہ بھی پچھلے ایک مہینے سے بند پڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی کہ ان کے تمام مطالبات کو جلد از جلد پورا کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : Road Safety Week 2023 رامبن میں روڈ سیفٹی ویک کے تحت بیداری مہم کا آغاز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.