ریاست جموں کشمیر کے ضلح رام بن میں ایک سڑک حادثہ میں وین ڈرائیور مواقع پر ہلاک ہوگیا
پولیس ذرائع کے مطابق کے ایک وین نیل لنک روڈ پر گوگوانی کے مقام پر سڑک کے کنارے سو فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجہ میں ویان کا ڈرائیور محمد یاسین برسر موقع ہلاک ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے ڈرائیور مسافریں کو چھوڑ کو واپس آرہاتھا کہ یہ حادثہ پیش آیا ۔ پولیس نے لاش کو رامسو کے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی جائے گی۔
رامسو پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے