ان دنوں کئی مرکزی وزراء مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔ مرکزی وزراء جموں و کشمیر میں پنچایتوں اور دیہات میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے یہاں پہنچے ہیں۔ اس دوران مرکزی وزراء براہ راست لوگوں سے ترقیاتی کاموں پر ان کی رائے جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ آیا انہیں بنیادی سہولیات میسر ہے یا نہیں؟
اسی کڑی میں آج مملکت وزیر برائے دیہی ترقی، امور صارفین و بہبودکاری سادھوی نرنجن جوتی نے ضلع رامبن کا دورہ کیا۔ اس دوارن وہ بانہال میں پہلے افسران اور عوامی نمائندوں سے ملاقات کی، جہاں انہوں نے مختلف اسکیموں کا آن لائن افتتاح بھی کیا۔
- مزید پڑھیں: شہری ہلاکتوں میں اضافہ نے حکومت ہند کے بیانیے کو پاش پاش کر دیا: محبوبہ مفتی
- بندرو کی ہلاکت کشمیری سماج کے لیے بڑا نقصان: حریت کانفرنس
افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد مختلف مستحقین کے درمیان گاڑیاں اسکوٹی اور راشن بھی تقسیم کیے۔ مرکزی وزیر نے وزیر اعظم مودی کی اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر ترقی کے نئے دور سے گزر رہا ہے۔