ETV Bharat / state

نتن گڈکری بانہال-قاضی گنڈ سرنگ کا افتتاح کریں گے

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری پیر کو جموں و کشمیر میں بانہال-قاضی گنڈ سرنگ کا افتتاح کریں گے۔ یہ سرنگ مشہور جواہر ٹنل کے متبادل کے طور پر کام کرے گی اور یہ 12 ماہ تک ٹریفک لے جانے کے قابل ہو گی۔ جواہر ٹنل برف باری کی وجہ سے سردیوں میں بند ہوتی ہے۔

nitin gadkari
نتن گڈکری
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 9:26 PM IST

وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ بانہال-قاضی گنڈ سرنگ جواہر سرنگ سائٹ سے تقریباً 400 میٹر نیچے ہے۔ اس سرنگ کی تعمیر پر تقریباً 2000 کروڑ لاگت آئی ہے اور اسے انتہائی جدید ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جموں سرینگر کے درمیان ٹریفک اس ٹنل کی وجہ سے متاثر نہیں ہوگی۔ یہ سرنگ تقریباً ساڑھے آٹھ کلومیٹر طویل ہے جبکہ جواہر ٹنل 2.5 کلومیٹر لمبی ہے اور 1956 میں تعمیر کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:

کپواڑہ: پل کی مرمت کے لئے گھنٹوں احتجاج، یقین دہانی کے بعد ختم

نتن گڈکری کل سری نگر میں تقریباً 42 کلومیٹر طویل رنگ روڈ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ منگل کو وہ زوجیلا سرنگ پر کام کی پیش رفت کا مشاہدہ کریں گے۔ اس سرنگ پر کام اکتوبر 2020 میں شروع ہوا تھا اور اس کی تعمیر زوجیلا پاس پر شدید برفباری سری نگر۔ لیہ کے درمیان سردیوں میں چھ ماہ تک نقل و حرکت رک جاتی تھی۔ اس سرنگ کی تعمیر سے سری نگر۔ لیہ کا سفر ہر موسم میں کیا جا سکتا ہے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.