ETV Bharat / state

سناسر رامبن کے جنگلات میں ایک خوبصورت 'آبشار' دریافت - jk latest '

جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں واقع سیاحتی مقام سناسر کے سرسبز و شاداب جنگلوں میں سیاحوں کے ایک گروپ نے حال ہی میں 'بھیم آبشار' کو دریافت کیا ہے جو یہاں کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں ایک اور خوبصورت اضافہ ہے۔

سناسر رامبن کے جنگلات میں ایک خوبصورت 'آبشار' دریافت

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 11:05 PM IST

سناسر چراگاہوں سے محض 2 کلو میٹر کی دوری پر واقع 'بھیم آبشار' کی منفرد خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے سے سیاح سناسر آنے کے باوجود بھی محروم رہتے تھے۔

اس آبشار کے بارے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے معروف ٹریکر و بلاگر پارل جسروتیہ نے بتایا: 'سناسر کے ایک ہوٹل مالک نے اس آبشار کے بارے میں ایک سیاح آشش کاٹوچ کو جانکاری دی'۔

انہوں نے کہا: 'اگرچہ یہ آبشار ابھی زیادہ مشہور نہیں ہوا ہے لیکن ہم بھی اس کو ابھی مشہور نہیں کرنا چاہتے ہیں تاکہ سیاحوں کے رش سے وہاں بھی گندگی اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیر جمع نہ ہوجائیں'۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن کریم کا سب سے نایاب نسخہ

موصوفہ نے کہا کہ اگر کوئی سیاح اس جگہ پر جا کر اس کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے تو وہ وہاں جا سکتا ہے لیکن اس سے گذارش ہے وہاں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے احتراز کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی خوبصورت جگہ ہے جس کے حسن کو ہم محفوظ رکھنا چاہتے ہیں۔ موصوفہ نے کہا بھیم کا بنیادی مطلب سکون ہے جس سے ہم سب محروم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے سفر کے دوران کئی ایسے مقامات دیکھے ہیں جنہیں سیاحتی مقامات کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.