آج صبح جموں سے سرینگر کی طرف جارہی ایک ٹرک بانہال بازار میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔ جس کے نتیجہ میں ٹرک ڈرائیور زخمی ہو گیا۔
سڑک کے کنارے کھڑی ایک آلٹو کار بھی ٹرک کی زد میں آگئی جس کے سبب کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
حادثہ کے بعد بانہال بازار میں ٹریفک جام لگ گیا۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے آگے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔