ETV Bharat / state

مخصوص آٹو رکشا کے ذریعے 26 ریاستوں کی سیر

کیرالہ سے تعلق رکھنے والے سیاحوں کا کہنا ہے کہ ’’وادی کشمیر کے باشندے بے حد ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔‘‘

مخصوص آٹو رکشا کے زریعے 26ریاستوں کی سیر

author img

By

Published : Oct 19, 2021, 4:56 PM IST

ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے دو سیاح - ناؤف اور آسنا - ایک مخصوص آٹو رکشا کے ذریعے ہندوستان بھر کا سفر کر رہے ہیں۔

مخصوص آٹو رکشا کے ذریعے 26 ریاستوں کی سیر

ملک کی 26 ریاستوں کا سفر کر نے کے بعد اس وقت وہ وادی چناب میں ہیں۔ لداخ اور وادی کشمیر سے واپسی کے بعد وہ چناب ویلی کے قدرتی نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نائوف اور آسنا نے کہا کہ انہیں اس سفر سے کافی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مختلف ریاستوں کے لوگوں سے ملاقات کرکے بے حد خوش ہیں، تاہم انہوں نے کشمیر کے لوگوں کو سب سے زیادہ مہمان نواز قرار دیا۔

مزید پڑھیں:رامبن: تاریخی مقام 'گھوڑا گلی' خاتمے کے دہانے پر

انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کے قدرتی نظاروں اور صحت افزا مقامات کی سیر ایک انوکھا تجربہ رہا۔ یہاں کے لوگ بھی بے حد ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔

انہوں نے کشمیر کی شبیہہ کو خراب کرنے اور یہاں کے ماحول کو خراب بتانے والے افراد خصوصا میڈیا اداروں کی سخت مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں قیام کر چکے ہیں اور انہیں اس طرح کے کسی بھی تجربہ سے نہیں گزرنا پڑا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.