ETV Bharat / state

رامبن: آسمانی بجلی گرنے سے تین مویشی ہلاک

author img

By

Published : Mar 23, 2021, 12:17 PM IST

ضلع رامبن میں آسمانی بجلی گرنے کے سبب ایک شخص کی ملکیت بکریوں اور ایک گائے کے بشمول تین مویشی ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر آدھا درجن سے زیادہ مویشی زخمی ہوگئے۔

ضلع رامبن میں آسمانی بجلی گرنے کے سبب تین مویشی جھلس کر ہلاک

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن کے گاؤں جوری سمبڑ کے رہنے والے محمد حسین ولد غلام محمد گجر اپنے مویشیوں کو چرانے کے لیے نالیاں گئے تھے، آج صبح تیز بارش کے دوران کوٹے (کچا مکان) پر آسمانی بجلی گرنے کے سبب دو بکریاں ایک گائے موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔ جبکہ آدھا درجن مویشی زخمی ہو گئے ہیں۔

خبر کے مطابق کشمیر کے کئی علاقوں میں ان دنوں کہیں کہیں بارش ہورہی ہے۔ ضلع رامبن میں بھی بارش کے سبب روز مرہ کی زندگی پر اثر پڑا ہے۔ تاہم آج صبح کی بارش کے ساتھ ساتھ بجلی بھی کڑک رہی تھی۔

بتایا جارہا ہے کہ جب یہ آسمانی بجلی گری، تب اس نے کئی مویشیوں کی جان لے لی۔ تاہم اس حادثہ میں کسی انسانی جان کا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ مویشیوں کی ہلاکت کے سبب، نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے ایک ٹیم موقع پر پہونچ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.