رام بن: جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے پیراہ علاقے میں جمعے کی علی الصبح ایک ٹینکر سڑک سے لڑھک کر ایک گہرے نالے میں گرجانے سے اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔سڑک حادثہ میں ڈرائور ہلاک.
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے سری نگر جا رہا ٹینکر زیر JK02CL – 3270 رام بن میں پیرا علاقے کے نزدیک جمعے کی علی الصبح قریب تین بجے لڑھک کر گہرے نالے میں جا گرا جس کے نتیجے میں ڈارئیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت جاوید احمد ولد محمد یوسف ساکن چملواس بانہال کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈارئیور کی لاش کو طبی و قانونی لوازمات کی ادائیگی کے لئے ضلع ہسپتال رام بن پہنچیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : Another Yatri Dies of Cardiac Arrest: دل کا دورہ پڑنے سے ایک اور یاتری کی موت