ETV Bharat / state

T3 Tunnel Collapsed: رامبن میں ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے 9 مزدور لاپتہ، ایک لاش برآمد - جموں و کشمیر کے ضلع رامبن

پولیس اور مقامی رضاکاروں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ under-construction tunnel collapses in J&Ks Ramban

رامبن میں زیر تعمیر ٹنل گرنے سے  متعدد افراد کے پھنسے ہونے کا خدشہ

author img

By

Published : May 20, 2022, 9:05 AM IST

Updated : May 20, 2022, 3:08 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں سری نگر جموں شاہراہ پر زیر تعمیر ٹنل کا ایک حصہ منہدم ہونے سے چار مزدور زخمی ہوگئے جب کہ 10 ملبے کے نیچے پھنس کر گئے ہیں جنہیں باہر نکالنے کی خاطر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک نعش برآمد کی گئی ہے، جب کہ نو افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سری نگر جموں شاہراہ پر خونی نالہ کے نزدیک زیر تعمیر چار لین والی ٹنل کا ایک حصہ درمیانی شب کو گر آیا جس وجہ سے وہاں پر کام میں مصروف 13 مزدور پھنس گئے تھے۔

رامبن میں ٹنل کا ایک حصہ منہدم

انہوں نے بتایا کہ پولیس اور مقامی رضاکاروں نے فوری طورپر ریسکو آپریشن شروع کیا جس دوران تین مزدوروں کو زخمی حالت میں باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سلرا کمپنی کے مزدور ملبے کے نیچے آگئے ہیں جنہیں باہر نکالنے کی خاطر بڑے پیمانے پر ریسکو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ T3 Tunnel at Khoni Nallah Makerkote collapsed

پولیس کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ تین مزدوروں کو زخمی حالت میں ملبے سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا جہاں سے ایک مزدور جس کی شناخت وشنو ساکن جارکھنڈ کے طور پر ہوئی ہے کو مزید علاج و معالجہ کی خاطر گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر رام بن، ڈی آئی جی ، ایس ایس پی رام بن اور قومی شاہراہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر فوری طورپر جائے وقوع پر پہنچے اور وہ ریسکو آپریشن کی از خو دنگرانی کر رہے ہیں۔ under-construction tunnel collapses in J&Ks Ramban

ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن مسرت السلام نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ٹنل کا ایک حصہ گرنے کے بعد دس مزدور لاپتہ ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے دیگر ایجنسیوں کے ہمراہ ریسکو آپریشن شروع کیا ہے۔ اُن کے مطابق رات بارہ بجے ریسکو آپریشن شروع کیا گیا۔ حکام نے ملبے کے اندر پھنسے ہوئے مزدوروں کی شناخت جادو رائے، گوتم رائے، سدھیر رائے، دیپک رائے، پریمل راے ساکنان مغربی بنگال، شیو چوہان ساکن آسام، نوراج چودھری اور کشی رام ساکنان نیپال کے بطور کی جب کہ لاپتہ مزدوروں میں دو مقامی باشندے مظفر اور عشرت بھی شامل ہیں۔ T3 Tunnel Collapsed

Last Updated : May 20, 2022, 3:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.