رامبن :جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ایک طلب علم اس وقت زخمی ہوگیا جب وہ کمل اکیڈمی ہائی اسکول چندر کورٹ کے لیے شاہرہ عبور کر رہا تھا۔ Students Block Highway in Chanderkote
پولیس ذرائع کے مطابق مہندرہ گاڑی زیر نمبر JK07-6650 جموں سے سرینگر کی جانب جا رہی تھی کہ شاہراہ کے چندر کورٹ کے مقام پر 10 سالہ انوراھد مہناس ولد سونیل کمار مہناس ساکن چندر کورٹ نامی طلب علم کو ٹکر ماری دی۔ مذکوہ طالب علم اسکول کے لیے شاہراہ کو پار کر رہا تھا۔Student Injured In chanderkote Ramban
پولیس اور مقامی لوگوں نے زخمی طالب علم کو ضلع ہسپتال رامبن منتقل کر دیا۔ حادثہ کی خبر سنتے ہی سیکڑوں اسکولی طلبہ اور مقامی لوگوں نے تعمیراتی کمپنی گمین انڈیا اور ضلع انتظامیہ کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی۔ طلبہ نے قومی شاہرہ پر دھرنا دیکر ٹریفک کی نقل و حرکت کو تقربیا 2کھنٹے تک بند کر دیا۔District Hospital Ramban
مزید پڑھیں: Protest in Ramban لینڈ سلائڈنگ کی وجہ سے بند سڑک کو بحال کرنے کا مطالبہ
لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اسکول کے سامنے شاہراہ کو پار کرنے کے لیے ایک پُل تعمیر کی جائے اور شاہراہ کو بحال کر کے میگڈیم ڈالا جائے۔اس مواقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رامبن ہربنس لعل اور ڈپٹی ایس پی ہیڈکوارٹر رامبن پردیپ سین کی یقین دہانی کے بعد اسکولہ طلبہ اور مقامی لوگوں نے دھرنے کو ختم کر دیا۔