سرینگر: وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر کئی مقامات پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے ہفتے کو ٹریفک کی نقل و حمل کئی گھنٹوں تک معطل رہی۔ٹریفک حکام نے بتایا کہ شاہراہ سے ملبے کو ہٹانے کے بعد پہلے در ماندہ گاڑیوں کو اپنی اپنی منزلوں کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی۔
قبل ازیں جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر رامبن میں مہر- کیفٹریا پر مٹی کے تودے اور چٹانیں کھسک آئی ہیں, جس کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ملبے کو صاف کرنے تک قومی شاہراہ پر سفر نہ کریں۔
دریں اثنا وادی کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ گذشتہ تین مہینوں سے مسلسل بند ہے۔اس روڈ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے کام بڑے پیمانے پر جاری ہے اور متعلقہ حکام کے مطابق اس کو بہت جلد ٹریفک کے لئے کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: Srinagar Jammu Highway Closed سری نگر جموں قومی شاہراہ ٹریفک کے لئے بند
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ کے بند ہونے سے اہلیان وادی کو گوناں گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔لوگوں کا کہنا ہے کہ شاہراہ کے بند ہوتے ہی وادی میں جہاں اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوتی ہے وہیں بازاروں میں گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Srinagar Jammu NHW Accidents گزشتہ برس سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 648 سڑک حادثات رونما ہوئے، مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ
(یو این آئی )