ETV Bharat / state

پانی کی قلت سے رامبن کے عوام کو پریشانیوں کا سامنا - ہوض ہمیشہ خالی

مرکز کے زیر انتظام پہاڑی ضلع رامبن میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پانی کی قلت سے رام بن کی عوام کو پریشانیوں کا سامنا

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 6:04 PM IST

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں چندرکورٹ کے سیری علاقے میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے رہائشیوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رہائشیوں نے بتایا کہ پینے کا پانی حاصل کرنے کے لیے مرد و زن کو میلوں کا سفر طے کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں انہیں ندی نالوں اور چشموں سے پانی لانا پڑ رہا ہے۔

پانی کی قلت سے رام بن کی عوام کو پریشانیوں کا سامنا

500 سے زائد آبادی والے اس علاقے میں محکمہ جل شکتی نے پانی کی پائپ نصب کی تھی جو اب بوسیدہ ہو چکی ہیں اور جگہ جگہ پانی لیک ہوتا رہتا ہے۔ وہیں علاقے میں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے بنایا گیا حوض ہمیشہ خالی رہتا ہے جس کی وجہ سے کئی کئی دنوں تک پانی کی سپلائی منقطع رہتی ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ اس بنیادی مسئلے کو حل کرنے اور علاقے میں پانی کی سپلائی کو یقینی بنانے کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہا۔ ان کے مطابق انہوں نے اس ضمن میں کئی بار اعلیٰ افسران کی توجہ مبذول کرائی تاہم کھوکھلے وعدوں کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.