ETV Bharat / state

رامبن میں دفعہ 144 نافذ - رامبن کی خبریں

نیشنل کانفرنس، کانگریس اور پی ڈی پی نے 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ بی جے پی کارکنان جشن منانے کی تیاری کر رہے تھے۔

Section 144
Section 144
author img

By

Published : Aug 5, 2020, 7:18 AM IST

جموں و کشمیر کی خصوصی حثیت 370 اور 35 اے ختم کرکے ریاست کو دو مرکزی زیرانتظام میں تقسیم کر پہلی برسی پر ممکنہ احتجاج کے پیش نظر جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں کل شام سے ضلع انتظامیہ نے پابندی عائد کردی ہے۔

رامبن کے ضلع مجسٹریٹ ناظم زئی خان نے گزشتہ شام 6 بجے سے تا حکم ثانی پورے ضلع میں دفعہ 144 نافذ کر کے نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ حکم نامہ کے مطابق انتظامیہ نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 5 اگست کے پیش نظر امن و قانون کی صورتحال بگاڑنے کی کوشش کی جا سکتی ہے جس سے مالی اور جانی نقصان کا بھی خدشہ ہے۔

رامبن میں دفعہ 144 نافذ

حکم نامہ میں تمام کرفیوں پاسز جو سب ڈویژن مجسٹریٹ اور تحصیل مجسٹریٹ نے جاری کئے ہیں ان کو بھی منسوخ کر دیا ہے اور کسی کو ضلع مجسٹریٹ کے حکم کے بغیر اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہے۔

ضلع صدر مقام رامبن کے علاوہ دیگر حساس مقامات پر کسی بھی امکانی گڑبڑی سے نمٹنے کے لیے پولیس اور فورسز کی بھاری تعیناتی کو عمل میں لایا گیا ہے اور پولیس شام سے ہی اسپیکر پر اعلان کر کے 5 اگست کو تمام کاروباری ادارے بند رکھنے اور گھروں میں رہنے کی صلاح دے رہی ہے۔ حکم عدولی کرنے پر دفعہ 188 تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نوٹش
نوٹش

واضح رہے کہ نیشنل کانفرنس، کانگرنس اور پی ڈی پی نے 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس کے علاوہ نیشنل پینتھرز پارٹی نے ریاست کا درجہ واپس کرنے لیے احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان جشن منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.