ETV Bharat / state

سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے ڈرائیور پریشان

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 6:11 PM IST

سرینگر- جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام معمول بن چکا ہے جس سے ڈرائیوروں اور مسافرین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام سے ڈرائیور پریشان

وادی کشمیر کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھنے والی سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک جام ایک معمول بن چکا ہے۔ ٹریفک جام کی وجہ سے شاہراہ پر سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافرین کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کشمیر سے جموں سفر کرنے والے ڈرائیوروں اور مسافرین نے بتایا کہ ٹریفک جام کو قابو کرنے میں انتظامیہ ناکام ہو چکی ہے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ پر انتظامیہ کی جانب سے یکطرفہ ٹریفک کا اعلان کرنے کے باوجود ذمہ داران ’’رشوت لیکر دوسری سمت سے بھی ٹریفک کو چلنے کی اجازت دے رہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ بانہال سے رامبن بمشکل دو گھنٹوں کا سفر ہے تاہم ٹریفک جام کی وجہ سے انہیں اس سفر میں پانچ گھنٹے لگے۔

قابل ذکر ہے کہ سرینگر - جموں قومی شاہراہ کو کشادہ کرکے اسے چار گلیاروں والی سڑک تعمیر کرنے کے لیے مرکزی سرکار نے ہزاروں کروڑ روپے خرچ کیے ہیں، تاہم گزشتہ قریب ڈیڑھ دہائی سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود شاہراہ کو کشادہ کرنے کا کام مکمل نہ ہو سکا، جس کے سبب مسافرین کو دقتوں کا سامنا رہتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.