مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے تحصیل راجگڑھ میں گیس سلینڈر دھماکہ ہونے سے دو منزله عمارت جل کر خاکستر ہو گئی۔
جانکاری کے مطابق گزشتہ شام دس بجے راج گڑھ کے دور دراز علاقہ گھاڑی پنچایت میں نوم چند ولد لعل من نامی شخص کے گیس سلینڈر سے آگ نمودار ہوئی۔
دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا جس کے نتیجے میں لاکھوں کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔
رامبن پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے۔
سرپنچ اشتیاق احمد لون نے ضلع انتظامیہ سے گزارش کی ہے کہ متاثرہ شخص کی مالی معاونت کی جائے۔