جموں و کشمیر کے ضلع رامبن کے دور دراز علاقہ گاندھری میں آتشزدگی کی ایک واردات میں ایک رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گیا اور آگ کی اس واردات میں گھر کا تمام مال و اسباب جل کر خاک ہوگیا۔
منگل کی صبح ساڑھے آٹھ بجے کے قریب گاندھری تحصیل میں الف الدین ولد عبدالرحیم کی دو منزلہ عمارت جو حال ہی میں تعمیر کرائی تھی، اس میں اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے بھیانک آگ نے پورے مکان کو اپنی زد میں لے لیا۔
آگ کی وجہ سے گھر کے اندر تمام مال و اسباب جل کر راکھ ہوگیا۔ آگ کی خبر ملتے ہی گاندھری اور ملحقہ علاقوں کے لوگ بچاؤ کاروائیوں کیلئے دوڑ پڑے لیکن آگ پر قابو پانے سے پہلے ہی مکان تباہ ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس کے 478 نئے مثبت کیسز
بتایا جاتا ہے تقریباً 40 لاکھ سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے دھرمکنڈ تھانہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے اور آگ لگنے کی وجوہات بجلی شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔