ETV Bharat / state

Protest Against PDC in Ramban: پل کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

ضلع رام بن میں پل کی سست رفتار تعمیر پر طنز Protest Against PDC In Ramban کرتے ہوئے مقامی باشندوں نے کہا کہ ’’اگر اسی رفتار سے کام جاری رہا تو چند میٹر کا پل تعمیر کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔‘‘

پل کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jan 19, 2022, 8:11 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع رام بن میں چکہ ہندی علاقہ کے باشندوں نے محکمہ پی ڈی سی کے خلاف چندرکورٹ میں احتجاج Protest Against PDC In Ramban کرتے ہوئے پل کی تعمیر میں سرعت لانے مطالبہ کیا۔

پل کی تعمیر میں سرعت لائے جانے کا مطالبہ

احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پاور ہائوس کے نزدیک محکمہ پی ڈی سی نے کئی ماہ قبل محض چند میٹر طویل پل کی تعمیر کا کام شروع کیا۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پل پر انتہائی سست رفتاری سے کام جاری ہے، مہینے گزرنے کے باوجود پل کی تعمیر تکمیل سے کوسوں دور ہے۔‘‘

احتجاج کر رہے لوگوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر اسی رفتار سے کام جاری رہا تو چند میٹر کے اس پل کو تعمیر کرنے میں کئی دہائیاں لگیں گی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پل پر آمد و رفت بند ہونے سے علاقے کی پانچ پنچایتوں کے تقریباً 30 ہزار لوگوں کو ناقابل بیاں پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے ضلع انتظامیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ’’انتظامیہ سے بھی کئی بار رجوع کیا گیا، تاہم کاغذی گھوڑے دوڑانے کے سوا زمینی سطح پر کچھ بھی نہیں کیا گیا۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.