رام بن پولیس Ramban Police arrest Teacher نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اسٹیشن رام بن میں کالی سنگھ ولد گنگا رام ساکن گنوت کی جانب سے ایک تحریری شکایت درج کرائی گئی جس میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا تھا کہ دو دن قبل اس کے بہنوئی سنجے سنگھ کو منشیات کے معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں پولیس اسٹیشن رام بن طلب کیا گیا تھا۔
بیان میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ سنجے سنگھ کو بحفاظت گھر والوں کے حوالے کرنے کیلئے علاقہ گنوت کی سرپنچ کے شوہر نریندر سنگھ ولد برج لال ساکنہ گنوت (جو پیشے سے ایک ٹیچر ہے) کو پولیس تھانہ رام بن میں بلایا گیا تھا تاکہ سنجے سنگھ کو گھر بھیجا جا سکے۔
شکایت کنندہ کالی سنگھ نے مزید کہا ہے کہ نریندر سنگھ نے انہیں بتایا کہ پولیس اس کے بہنوئی سنجے سنگھ کو رہا کرنے کے لیے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہی ہے اور وہ 50 ہزار روپئے میں معاملہ طے کرنے میں ان کی مدد کر سکتا ہے۔ اس مانگ سے گھبرا کر الجھن کے عالم میں کالی سنگھ نے ملزم نریندر سنگھ (سرکای ٹیچر) کو30 ہزار روپئے کی پیشگی رقم نقد ادا کردی۔
مبینہ طور دھوکہ دیہی کے اس کیس میں ملوث ملزم نریندر سنگھ ایک اسکول ٹیچر ہے اور گنوت پنچایت میں اس کی اہلیہ پنچایت نمائندہ بھی ہے۔
پیر کے روز جب یہ معاملہ رام بن پولیس اسٹیشن کی نوٹس میں آیا تو پولیس نے ملزم نریندر سنگھ کو پولیس تھانہ رام بن طلب کیا اور اس نے شکایت کنندہ سے پولیس کے نام پر رشوت کے طور پر رقم لینے کا اعتراف کیا۔ جس کے بعد اس کی گرفتاری Ramban Police arrest Teacherعمل میں لائی گئی۔
مزید پڑھیں: رامبن: پولیس اہلکار کی رشوت لیتے ہوئے وائرل ویڈیو پر پولیس کی وضاحت
رام بن پولیس Ramban Policeنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اس طرح کے افسوسناک طرز عمل سے ملزم نریندر سنگھ نے معاشرے میں پولیس کی شبیہہ اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس سلسلے میں ایک کیس نمبر 218 /2021زیر دفعہ انڈین پینل کوڈ 420کے تحت پولیس اسٹیشن رام بن درج کیا گیا ہے اور مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کے جعلساز لوگوں کے جال اور فریب میں نہ پھنسیں اور ایسے کسی بھی شخص کو گرفتار کرنے میں پولیس کی مدد کریں۔