جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں تین روز کی مسلسل بارش کے بعد ضلع رامبن میں دریائے چناب اور پورے ضلع میں ندی اور نالوں کی آبی سطح میں زبر دست اضافہ ہوا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ قصبہ قدیم رامبن میں راستہ اور سڑکیں زیر آب ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے راہگیروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی شہریوں کے مطابق ناقص ڈرینیج نظام کی وجہ سے قصبہ قدیم رامبن معمولی بارش کے باوجود زیر آب ہو جاتا ہے اور ضلع انتظامیہ اس مشکلات سے نمٹنے کے لیے مکمل ناکام دکھائی دیتا ہے۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ 'جموں کشمیر زیرِ انتظام مرکز آنے کے بعد محکمۂ تعمیرات عامہ نے تقریباً 40 لاکھ سے زائد رقم خرچ کر کے قصبہ قدیم میں ڈرین تعمیر کیا تھا لیکن حالیہ بارش نے محکمہ کی پول کھول کر رکھ دی۔ بارش کا پانی راستہ اور سڑک کے اوپر بہہ رہا ہے۔ قصبہ میں خراب ڈرینج سسٹم کی وجہ سے لوگوں کو خاص کر بیماروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے قصبہ میں ضلع انتظامیہ اور گورنر انتظامیہ سے ڈرینج سسٹم کو درست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔'