ETV Bharat / state

رامبن: سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا - سرینگر -جموں شاہراہ

جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں قصبہ قدیم مسجد مارکٹ سے میتراہ کی جانب جانے والی رابطہ سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رام بن: سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

author img

By

Published : Jan 5, 2021, 3:14 PM IST

ضلع رامبن میں قصبہ قدیم کی مسجد مارکٹ کو ضلع ہیڈکوارٹر سے جوڑنے والی واحد رابطہ سڑک کی حالت انتہائی خستہ ہو چکی ہے۔

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع گندا پانی نہ صرف گاڑیوں بلکہ پیدل چلنے والوں کے لیے بھی باعث پریشانی بن چکا ہے۔

بارش کے ایام میں رابطہ سڑک جھیل کی شکل اختیار کر لیتی ہے جس کی وجہ سے عوام خصوصاً بزرگوں اور بچوں کو سڑک پار کرنے میں انتہائی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

رام بن: سڑک کی خستہ حالی سے عوام کو مشکلات کا سامنا

گزشتہ برس سرینگر - جموں قومی شاہراہ کی کشادگی کے دوران سڑک مکمل طور پر دھنس گئی تھی، گرچہ عارضی طور سڑک کی مرمت کی گئی تھی۔ تاہم اس عارضی مرمت سے مقامی لوگوں کی مشکلات میں کمی واقع نہیں ہوئی ہے۔

سڑک کی خستہ حالی کے سبب ڈرینیج سسٹم بھی متاثر ہو چکا ہے، جگہ جگہ نالے اور ڈرین کا پانی سڑک پر جمع ہو رہا ہے جس سے اٹھنے والی بدبو مقامی رہائشیوں کے لئے باعث عذاب بن چکی ہے۔

ضلع ہیڈکوارٹر سے میتراہ کے علاوہ گول اور سنگلدان جانے والے مسافروں کو بھی اسی سڑک پر سے گزرنا پڑتا ہے، تاہم سڑک کی خستہ حالی کے باعث مسافروں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ خستہ حال سڑک کی وجہ سے اس پر چلے والی گاڑیوں کو بھی زبردست نقصانات سے دوچار ہونا پڑتا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے ضلع انتظامیہ سے کئی بار رجوع کیا۔ تاہم ’’انتظامیہ عوام کی مشکلات کا ازالہ کرنے سے قاصر ہے۔‘‘

اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر رامبن ناظم زئی خان نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے سرینگر - جموں شاہراہ پر ایک پل کی تعمیر کے دوران سڑک کو زبردست نقصان ہوا تھا اور پل تعمیر ہونے کے بعد ہی سڑک کی مرمت کی جائی گے۔

ڈی سی نے ڈرینیج سسٹم سمیت سڑک کی عارضی مرمت کی بھی یقین دہانی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.