جموں کشمیر کے ضلع رامبن کی سب ڈویژن رامسو میں قومی شاہراہ کے تعمیراتی کام کے پیش نظر سڑک پر گرد وغبار اٹھنے سے بچوں کی صحت پر مُضر اثرات پڑ رہے ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے 'تعمیراتی کمپنی کو پانی کے چھڑکاؤ کے احکامات جاری کئے جانے کے باوجود کمپنی کی لاپرواہی کی وجہ سے ہزاروں طلباء و عام شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے'۔
لوگوں کا کہنا ہے 'طلباء روز کئی کلومیٹر شاہراہ پر پیدل سفر کر کے اسکول پہنچتے ہیں۔ اس دوران شاہراہ پر موجود گرد و غبار کہ وجہ سے انہیں سانس کے ذریعے جسمانی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہے۔ وہیں والدین کو بھی گردے کی وجہ سے ہر دن بچوں کی میلی وردی کو دھونے سے مشکلات کا سامنا ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے مودی کا ٹویٹ
طلباء و عام عوام نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ گردے سے نجات کیلئے کوئی مستقل حل تلاش کیا جائے اور معصوم بچوں کی صحت کے ساتھ ہو رہے استحصال کو روکا جائے۔