ETV Bharat / state

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دو افراد زخمی - مقدمہ درج

پہاڑی ضلع رام بن میں سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دیگر دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دو افراد زخمی

author img

By

Published : Sep 7, 2021, 1:07 PM IST

سرینگر - جموں قومی شاہراہ پر سڑک حادثات کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔ منگل کو ضلع رام بن میں حادثے کے دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا۔

رام بن: سڑک حادثے میں ایک شخص ہلاک، دو افراد زخمی

ایس ایس پی رام بن کے مطابق ایک ٹرالر زیر رجسٹریشن نمبر RJ19GB-8209 جموں سے سرینگر کی جانب جا رہا تھا کہ ضلع کے بندر موڑ کے مقام پر ٹرک نمبر UP66-T-1883 کے ساتھ ٹکرا گیا۔

ٹکر اس قدر شدید تھی کہ دونوں گاڑیاں شاہراہ سے لڑھک کر قریب 300 فٹ گہری کھائی میں جا گریں۔

حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اجے کمار تراپٹی (35) ساکنہ کانپور، اتر پردیش کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی۔ جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور راجو رام ولد کیمہ رام ساکنہ راجستھان، اور کنڈیکٹر سوم نارین ولد رام دتہ کرٹھولہ، اتر پردیش شدید زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں: رامبن: سڑک کی تعیمر میں ناقص مواد استعمال کرنے کا الزام

مقامی رضاکاروں اور پولیس نے نے بچائو مہم شروع کی اور زخمی افراد کو فوری طور ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا۔

پولیس نے اس ضمن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.